لاہور پولیس نے خواتین کو عمرہ سے واپسی پر غلط فہمی کی بنیاد پر پاکستان تحریک انصاف کی کارکنان سمجھ کر حراست میں لینے کی کوشش کی۔
یہ واقعہ لاہور کے بتی چوک میں پیش آیا، جہاں ایک ویڈیو میں خواتین پولیس اہلکاروں کو ان خواتین کو گرفتار کرتے ہوئے دکھایا گیا۔
بتی چوک پر پولیس کی عمرہ ادائیگی سے واپس آنے والی خواتین کو پی ٹی آئی کارکنان سمجھ کرحراست میں لینے کی کوشش۔خواتین اپنا پاسپورٹ،بورڈنگ پاس،ٹکٹ دکھاتی رہیں۔لیکن پولیس ماننے کو تیار نہیں تھی،خواتین کی جانب سے مزاحمت کے بعد مرد افسر نے پاسپورٹ چیکنگ کے بعد جانے کی اجازت دی۔ pic.twitter.com/shv1vxxMIV
— Imran Bhatti (@ReporterBhatti) November 24, 2024
خواتین نے مزاحمت کی اور اپنے پاسپورٹ اور سعودی عرب سے واپسی کے ٹکٹ دکھائے لیکن پولیس نے ابتدائی طور پر ان کی دستاویزات کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔
کچھ دیر کی بحث اور مزاحمت کے بعد ایک سینئر افسر نے ان کے پاسپورٹ کی تصدیق کی اور خواتین کو چھوڑنے کی اجازت دے دی۔
اسی دوران، ایک اور واقعے میں فیض آباد میں ایک سادہ لباس پولیس اہلکار کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی، لیکن اس نے اپنا پولیس شناختی کارڈ دکھا کر اپنی شناخت واضح کر دی، جس کے بعد معاملہ حل ہو گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








