سابق وزیراعظم عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے مذاکرات سے متعلق صحافی کے سوال کا جواب دیا دے دیا۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے، ان کے ساتھ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف بھی اڈیالہ جیل پہنچے۔ علاوہ ازیں پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان بھی اس موقع پر اڈیالہ جیل پہنچے۔ ذرائع نے بتایا کہ پارٹی رہنماؤں نے عمران خان کو احتجاج کے معاملے پر اعتماد میں لیا۔
بعد ازاں عمران خان کے ساتھ پی ٹی آئی رہنماؤں کی ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات ختم ہوئی، جس کے بعد پی ٹی آئی رہنما جیل سے واپس روانہ ہو گئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ میری عمران خان سے اہم ملاقات ہوئی ہے، عمران خان کے احتجاج کی کال فائنل ہے، احتجاجی کال واپس لینے کی بات ہی نہیں۔
صحافی نے سوال کیا کہ مذاکرات جو چل رہے ہیں، اس کا کچھ بتا دیں، جس پر بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ جی اس پر آپ کو ان شاءاللہ بتائیں گے وہ چل رہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








