چیمپئنز ٹرافی: محسن نقوی کی بڑھکوں کی ہوا نکل گئی، پاکستان ہائبرڈ ماڈل مان گیا، انڈین دعویٰ

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو ٹریبیون

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)  آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ہائبرڈ ماڈل پر مشروط رضامند ہوگیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ  چیمپئنز  ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل پر مشروط طور پر مان گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کی شرط ہے کہ آئندہ انڈیا میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان کے لیے بھی ہائبرڈ ماڈل ہوگا۔ اگر انڈیا پاکستان میں نہیں کھیلے گا تو پاکستان کے لیے بھی وہی فارمولا ہونا چاہیے۔

پی سی بی کی شرط ہےکہ  اگر انڈیا چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل اور فائنل میں نہ پہنچا تو یہ میچز پاکستان میں ہی ہوں گے۔ یو اے ای میں ہونے والے میچز کی گیٹ منی سے اماراتی بورڈ پی سی بی کو  حصہ دے گا۔ رپورٹ کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پر حتمی فیصلہ اگلے ایک دو روز میں متوقع ہے۔

دوسری جانب دبئی میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وہ کچھ کریں گے جس سے ملک اور کرکٹ کی جیت ہو، ایسا فیصلہ ہوگا کہ آئی سی سی کے مستقبل کے ایونٹس بھی اسی فارمولالے کے تحت ہوں۔

 محسن نقوی کا کہنا تھا کہ  ون سائیڈ فیصلے نہیں کرنے دیں گے، جیت ہم نے کرکٹ کی کرنی ہے، فیصلے برابری کی بنیاد پر ہونے چاہئیں، ہم بھارت جائیں اور وہ پاکستان نہ آئیں، ایسا نہیں ہوسکتا ہے۔

ذرائع پی سی بی کا کہنا ہےکہ  پاکستان کی شرائط نہ مانی گئیں تو پاکستان چیمپئنز ٹرافی کا ہائبرڈ ماڈل بھی نہیں مانےگا۔

Related Posts