مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کابینہ نے سانحہ ڈی چوک کے شہدا اور زخمیوں کے لیے پیکج کی منظوری دے دی ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ کے پی کے کابینہ کی طرف سے منظور شدہ پیکیج کے مطابق شہداء کے لواحقین کو ایک کروڑ روپے جبکہ زخمیوں کو 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ اب تک جتنے شہداء کی تصدیق ہوچکی ہے ان کے لواحقین کو ایک ایک کروڑ روپے دیے جائیں گے۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ پارٹی کی طرف سے زخمیوں اور شہداء کی تصدیق کا عمل جاری ہے، تصدیق ہونے پر بھی ان کے لواحقین کو بھی معاوضہ دیا جائے گا۔
دوسری طرف صوبائی حکومت کے اس اعلان پر عوامی حلقوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کا یہ اقدام عوام کے ٹیکس کا سیاست کیلئے استعمال کی بدترین مثال ہے۔
عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ یہ مال مفت دل بے رحم کی مثال ہے، کسی پارٹی کو یہ حق نہیں کہ وہ قومی خزانے کو اس طرح اپنی سیاست کیلئے استعمال کرے۔
یہ اعتراض بھی کیا گیا کہ صوبائی حکومت اپنے دائرہ حکومت سے باہر اسلام آباد واقعے کے متاثرین کو کس قاعدہ قانون کے تحت صوبائی خزانے سے پیسے دے رہی ہے؟
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








