کئی دنوں سے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کی اطلاعات ہیں، ایسے میں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا اب تحریک انصاف سول نافرمانی کی کال سے پیچھے ہٹ گئی ہے، اب اس پر وضاحت آگئی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سول نافرمانی کی کال واپس نہیں لی ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سول نافرمانی کی کال بانی پی ٹی آئی نے دی ہے اور کال واپس نہیں لی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی کی کسی بھی کال کی پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی اورعوام مکمل حمایت کریں گے۔
قبل ازیں وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کے معاملے پر بیان میں کہا تھا کہ ہمیں اب تک کوئی پیغام تحریک انصاف کی جانب سے موصول نہیں ہوا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا تھا کہ تحریک انصاف میں عمران خان کے علاوہ کسی کی اہمیت نہیں، بانی پی ٹی آئی کو حکومت سے مذاکرات کرنے چاہیئں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








