ایشوریا رائے اور ابھیشک بچن کی بیٹی آرادھیابچن نے شاہ رخ خان اور گوری خان کے بیٹے ابرام خان کے ساتھ مل کر اپنے اسکول کی سالانہ تقریب میں پرفارم کیا۔ یہ تقریب دھیروُ بھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول میں ہوئی، جہاں کئی دیگر اسٹار بچوں نے بھی اپنی پرفارمنس دی۔
تقریب کے دوران آرادھیا اور ابراہیم کی پرفارمنس نے سب کی توجہ حاصل کی۔ شاہ رخ خان اور گوری خان اپنے بیٹے ابرام کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے خوشی سے تالیاں بجاتے دکھائی دیے۔ ابرام کی بڑی بہن سہانا خان بھی اپنے بھائی کی پرفارمنس دیکھنے آئی تھیں۔
اس تقریب میں آیشوریا رائے اور ابھیشک بچن نے اپنی بیٹی آرادھیا کی پرفارمنس کی ویڈیوز ریکارڈ کیں۔ اس کے علاوہ اس موقع پر امیتابھ بچن بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔
ملائکہ اروڑا کے ارباز خان اور خاندان کے ساتھ یادگار لمحات، ویڈیو و تصاویر وائرل
کیرینہ کپور خان اور سیف علی خان بھی اپنے بڑے بیٹے تیمور کی حوصلہ افزائی کرتے نظر آئے، جو اپنی اسکول کی سالانہ تقریب میں پرفارم کر رہا تھا۔ یہ تمام اسٹار کڈز کی پرفارمنسز نے تقریب کو مزید خوشگوار بنا دیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








