پنجاب میں پھر دھند چھاگئی، موٹروے کون کون سے مقامات پر ٹریفک کیلئے بند؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Motorway M-I closed due to dense fog
FILE PHOTO

پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند نے معمولات زندگی اور سڑکوں پر ٹریفک کو شدید متاثر کر دیا ہے، اتوار اور پیر کی درمیانی رات کو لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں گہری دھند چھا گئی جس سے نقل و حمل کے نظام میں خلل پیدا ہوا۔

موٹروے ترجمان کے مطابق موٹروے ایم 2 لاہور سے ہرن مینار، ایم 3 فیض پور سے ڈارکھانہ، ایم 4 پندی بھٹیاں سے ملتان اور ایم 5 شیر شاہ سے ظاہر پیر تک تمام اقسام کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہیں۔

موٹروے پولیس نے مسافروں کو جی ٹی روڈ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے اور ڈرائیورز سے اپیل کی ہے کہ وہ گاڑیاں آہستہ چلائیں اور فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔

آپ کو 70 پسند ہے یا 125؟ سب لینا آسان کیونکہ، ہونڈا نے 2025 کیلئے انسٹالمنٹ پلان پیش کردیا، تفصیلات

عوام سے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔پنجاب کے قومی شاہراہوں پر بھی کم حد نگاہ کے باعث کئی مقامات پر ٹریفک متاثر ہوئی ہے۔

پنجاب کے میدانی علاقوں میں سردیوں کے دوران دھند ایک عام مسئلہ بن چکی ہے، جو نہ صرف سفر کو دشوار بناتی ہے بلکہ حادثات کے امکانات کو بھی بڑھا دیتی ہے۔

موٹروے پولیس اور متعلقہ ادارے ایسے موسم میں عوام کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کرتے ہیں تاکہ جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

Related Posts