پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2025 کے مردوں کے ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹس کا شیڈول جاری کر دیا ہے، موجودہ پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ1 کے ساتھ مزید تین بڑے ٹورنامنٹ اس سال کے ڈومیسٹک کیلنڈر کا حصہ ہیں۔
ریڈ بال کرکٹ کے علاوہ کیلنڈر میں کئی وائٹ بال ایونٹس بھی شامل ہیں، جن میں 50 اوورز کا لسٹ اے ٹورنامنٹ، تین ٹی 20 ٹورنامنٹس اور نان فرسٹ کلاس تین روزہ مقابلے شامل ہیں۔
پی سی بی پہلی مرتبہ انڈر 15 اور انڈر 17 کے ٹورنامنٹس کا انعقاد بھی کرے گا جبکہ چیمپئنز انڈر 19 ون ڈے کپ اور تین روزہ ٹرافی بھی اس کا حصہ ہوں گی۔
مجموعی طور پر 21 ڈومیسٹک، ایج گروپ، اور پاتھ ویز ٹورنامنٹس کا انعقاد ہوگاجن میں کم از کم 131 فرسٹ کلاس میچز، 37 لسٹ اے گیمز اور 119 ٹی 20 میچز شامل ہیں۔ مزید یہ کہ کلب، اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کی سطح پر 10000 سے زیادہ میچز منعقد کیے جائیں گے جو ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کریں گے۔
اہم ٹورنامنٹس کی تفصیلات:
قائدِاعظم ٹرافی: ستمبر اور اکتوبر میں
چیمپئنز کپ: ستمبر۔اکتوبر میں (چار روزہ فرسٹ کلاس)
پریذیڈنٹ کپ گریڈ۔1: نومبر۔دسمبر (50 اوورز لسٹ۔اے)
چیمپئنز ٹی 20 کپ: دسمبر میں
چیمپئنز ون ڈے کپ: جنوری 2026 میں
ڈومیسٹک ٹورنامنٹس کی فہرست:
جنوری۔فروری: پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ۔1 (فرسٹ کلاس)
مارچ: نیشنل ٹی 20 کپ
اپریل۔مئی: پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ۔2 (نان فرسٹ کلاس تین روزہ)
اپریل۔مئی: پاکستان سپر لیگ 10
ستمبر۔اکتوبر: قائدِاعظم ٹرافی
ستمبر۔اکتوبر: چیمپئنز کپ (چار روزہ فرسٹ کلاس)
نومبر۔دسمبر: پریذیڈنٹ کپ گریڈ۔1 (50 اوورز لسٹ۔اے)
دسمبر: چیمپئنز ٹی 20 کپ
عمر کے گروپس اور پاتھ ویز ٹورنامنٹس:
جنوری۔جون: نیشنل کلب چیمپئن شپ (گریڈ 1 اور 2)
فروری: نیشنل انڈر 15 ون ڈے ٹورنامنٹ
فروری: نیشنل انڈر 17 ون ڈے ٹورنامنٹ
فروری۔اپریل: چیلنج لیگ سینئر (دو روزہ)
اپریل: چیلنج انڈر 19 ون ڈے کپ (انٹرا ڈسٹرکٹ)
مئی: ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19
مئی۔جون: ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر ٹورنامنٹ
جون۔جولائی۔اگست: ریجنل انڈر 19 اکیڈمیز
ستمبر: نیشنل انڈر 19 کپ (انٹر ریجنل)
اکتوبر۔نومبر: چیمپئنز انڈر 19 ون ڈے کپ اور تین روزہ ٹرافی
ستمبر۔اکتوبر: انٹر اسکولز ٹورنامنٹ
اکتوبر۔نومبر: انٹر کالجز ٹورنامنٹ
نومبر: انٹر یونیورسٹی ٹورنامنٹ
یہ کیلنڈر نہ صرف ڈومیسٹک کرکٹ کے معیار کو بلند کرے گا بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بہترین مواقع فراہم کرے گا تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








