پی ایس ایل میں نہ لینے پر دلبرداشتہ احسان اللہ نے ریٹائرمنٹ واپس لے لی

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو ٹائمز آف انڈیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 سے ڈرافٹنگ کے دوران نظر انداز ہونے پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے نوجوان کھلاڑی احسان اللہ کو اپنی غلطی کا احساس ہوگیا۔

گزشتہ سیزن میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے احسان اللہ نے ایک روز قبل ڈرافٹنگ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے نہ لینے پر احتجاجاً پی ایس ایل کے بائیکاٹ اور ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

راکھی ساونت نے کس بات پر خوش ہوکر پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا دیا؟

آج انٹرویو کے دوران احسان اللہ نے کہا کہ مجھے امید تھی کہ کوئی ٹیم منتخب کرلے گی مگر ایسا نہیں ہوا، جس پر مداحوں، دوستوں اور پرستاروں نے میسجز کیے اور ایسی باتیں کیں جس کے بعد جذبات میں آکر اعلان کردیا تھا۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ ریٹائرمنٹ کا اپنا اعلان واپس لے رہے ہیں اور چار ماہ میں اتنی محنت کریں گے کہ جن لوگوں نے انہیں نظر انداز کیا وہی انہیں دوبارہ ٹیم میں شامل کریں گے۔

Related Posts