لیگ اسپنر عثمان قادر نے پاکستان میں کرکٹ سے مایوس کن ریٹائرمنٹ کے بعد آسٹریلیا منتقل ہونے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مزید کرکٹ کے مواقع حاصل کر سکیں۔
رپورٹس کے مطابق عثمان قادر نیو ساؤتھ ویلز میں آباد ہو چکے ہیں اور اس وقت سڈنی کے پریمئر کرکٹ مقابلے میں ہاکس بری کلب کے لیے کھیل رہے ہیں۔
آسٹریلیا منتقلی سے قبل عثمان قادر نے آسٹریلیائی ڈومیسٹک کرکٹ میں کامیابی کے ساتھ وقت گزارا۔ انہوں نے ساؤتھ آسٹریلیا کی نمائندگی کی اور بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں پرتھ اسکورچرز اور ایڈلیڈ اسٹرائیکرز کے لیے بھی کھیلا۔
اس کے علاوہ عثمان قادر کو آسٹریلوی وزیراعظم کی ایکس آئی کی نمائندگی کا اعزاز بھی حاصل ہے جو ایک غیر ملکی کرکٹر کے لیے ایک اہم کامیابی ہے۔
موج مستی میں لگے رہتے ہیں اور، بھارتی کرکٹرز پر بیگمات کو ٹورز میں ساتھ رکھنے پر پابندی عائد
عثمان قادر نے 3 اکتوبر 2024 کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پاکستان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیاتھا جس میں انہوں نے اپنے کوچز، ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں کا شکریہ ادا کرنے والا ایک طویل نوٹ شیئر کیا۔
اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں عثمان قادر نے پاکستانی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے فیصلے کی کوئی خاص وجہ بیان نہیں کی۔31 سالہ بولر نے کہا کہ وہ اپنی ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے ناقابل فراموش فتوحات اور چیلنجز کی یادیں ہمیشہ سنبھال کر رکھیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب میں اس نئے باب میں قدم رکھوں گا، تو میں اپنے والد کی وراثت کو جاری رکھوں گا، کرکٹ کے لیے اپنی محبت اور ان اسباق کو اپناؤں گا جو انہوں نے مجھ میں پیدا کیے،” انہوں نے اپنے مداحوں کا “غیر متزلزل حمایت” کے لیے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا۔
ذرائع کے مطابق عثمان قادر نے این او سی کے عمل سے مایوس ہو کر اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ وہ ایک طویل عرصے سے این او سی حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کر رہے تھے۔انہوں نے بین الاقوامی شعبے کے رویے سے نالاں ہو کر اپنے کرکٹ کیریئر کو بیرون ملک جاری رکھنے کا ارادہ کیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








