3جنوری سے کراچی میں بارش اور سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان

تازہ ترین

تازہ ترین

Cold is likely to intensify in Karachi

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں 3جنوری سے بارش اور سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ظاہرکیاہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایاکہ آنے والے دنوں میں کراچی میں مغربی ہوائوں کا سسٹم ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہوگا۔

مغربی سسٹم کے باعث بلوچستان اور سندھ میں بارشیں ہونے کی وجہ سے 3جنوری سے شہر میں سردی مزیدبڑھے گی۔

مزید پڑھیں:سردی میں اضافہ، محکمہ تعلیم کی جانب سے کراچی میں اسکولوں کی چھٹیاں بڑھانے کا امکان

گزشتہ رات شہر قائد میں رواں سال موسم سرما کا کم ترین درجہ حرارت 9 اعشاریہ 2ریکارڈ کیا گیا۔سردار سرفرازنے بتایاکہ اس سے قبل رواں ماہ درجہ حرارت 9 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا چکا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے میدانی علاقوں میں دھند سے سردی کا احساس اور بھی بڑھ گیا ہے، منگل سے بالائی سند ھ کے بیشتر میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

Related Posts