معیاری پروجیکٹس میری ترجیح ہے، 2019ء کی منصوبہ بندی کامیاب رہی ، میرا

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور:لالی ووڈ سٹار میرا نے کہا ہے کہ 2019ء کیلئے جو منصوبہ بندی کی تھی اس میں کامیاب رہی ہوں اور اب نئے سال کیلئے سوچ بچار کررہی ہوں ۔

اداکارہ میرا کاکہنا ہے کہ بہت سی فلموں کی پیشکش موجود ہے لیکن صرف اسی پراجیکٹ میں کام کروں گی جس میں مجھے اپنے کردار میں مارجن نظرآئے گا۔

ایک انٹرویو میں میرا نے کہا کہ کوئی میرے بارے میں کیا سوچتا ہے مجھے اس سے کوئی سروکار نہیں، جو کام میرے دل کو اچھا لگتا ہے وہ میں کرتی ہوں اورمیں شاید اپنی اس عادت کو تبدیل نہیں کرسکتی۔

مزید پڑھیں:ہالی وڈ اداکارہ برے لارسن کی فلم ونڈرویمن 1984 کے ٹریلر کی تعریف

میرا نے کہا کہ میں نے 2019ء کے لئے جو منصوبہ بندی کی تھی اس میں سوفیصد کامیاب رہی ہوں اورآئندہ سال کیلئے بھی سوچ بچار کر رہی ہوں تاہم ابھی اسے حتمی شکل نہیں دی ۔

میرا نے کہا کہ صرف معیاری پراجیکٹس کرنا میری ترجیح ہے اور اس پر کاربند رہوں گی کیونکہ لوگ مجھ سے بہترین کام کی توقع کرتے ہیں۔

Related Posts