سرکاری اسکیم کے تحت طویل اور مختصر حج پیکیج پر کتنا خرچا آئیگا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Saudi Arabia Announces New Medical Rules for Hajj Pilgrims
ONLINE

وزارت مذہبی امور نے حکومت کے طویل اور مختصر دورانیے کے حج پیکیج کی کل لاگت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ طویل پیکیج کی لاگت فی کس 10لاکھ ہزار 75 روپے ہوگی جبکہ مختصر دورانیے کی لاگت 11لاکھ 50ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

اس ماہ کے شروع میں پاکستان نے 20 سے 25 دنوں کا افتتاحی مختصر حج پروگرام متعارف کرایا تھا تاکہ عازمین حج کے لیے سفر کو آسان اور قابل رسائی بنایا جا سکے۔

وزارت کے مطابق طویل حج پیکیج کی حتمی قیمت 1075000 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ مختصر حج پیکج کی قیمت 1150000 روپے ہے۔

امارات نے پاکستانیوں کے ویزے روک دیئے، تاجروں کو مشکلات، کروڑوں کے نقصان کا خدشہ

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حج واجبات کی تیسری قسط یکم سے 10 فروری تک وصول کی جائے گی۔

حکومت 30 جنوری تک پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر درخواستیں قبول کرے گی تاہم نجی عازمین حج 31 جنوری تک بکنگ جاری رکھ سکتے ہیں۔

سعودی عرب نے 2025 میں پاکستان کے لیے 179210 عازمین حج کا کوٹہ مختص کیا ہے جس میں سرکاری اور نجی اسکیموں کے درمیان مساوی تقسیم ہے۔

Related Posts