پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

Gold prices surge by Rs1,300 per tola in Pakistan
FILE PHOTO

پاکستان میں جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے اضافے سے 2لاکھ 90ہزار 300 روپے تک پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے فراہم کردہ نرخوں کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 1372 روپے کا اضافہ ہوا جس سے قیمت 248885 روپے ہوگئی۔

 AllPakistan Gems and Jewelers Sarafa Association

بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے اضافے سے 288700 روپے پر پہنچ گئی تھی۔

دریں اثناء جمعرات کو سونے کی بین الاقوامی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ اے پی جی جے ایس اے کے مطابق بین الاقوامی قیمت 2778 ڈالر فی اونس رہی جس میں 20 ڈالر کا پریمیم بھی شامل ہے، جس سے دن کے دوران 15 ڈالر کا اضافہ ہوا۔

دو ایئر لائنز جلد پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان پروازیں شروع کرنے کیلئے تیار

اسی طرح چاندی کی قیمت 59 روپے کے اضافے کے بعد 3450 روپے فی تولہ پر طے پائی۔

Related Posts