حکومت نے ایک بار پھر عوام پر پٹرول بم گرادیا، قیمتوں کی تفصیل سامنے آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو جیو

وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 257 روپے 13 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

 ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قمیت میں 7 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 267 روپے اور 95 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

Related Posts