قانون کے محافظ وحشی بن گئے، پولیس اہلکاروں نے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو ڈی ڈبلیو

رائے ونڈ میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے خاتون کو برہنہ کرکے مبینہ تشدد کرنے کے سنگین واقعہ کا انکشاف ہوا ہے، مظلوم خاتون پر تشدد کرنے والا ایک اہلکار پکڑا گیا، جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔

رائے ونڈ میں پولیس اہلکاروں نے خاتون کو برہنہ کرکے مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، اہلکاروں نے ساتھیوں سے مل کر خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا بھی نشانہ بنایا۔

دنیا کے 10 طاقتور ترین ممالک کون کونسے ہیں، فہرست جاری

اے ایس پی سردار عثمان کا کہنا تھا کہ واقعہ کا مقدمہ تھانہ رائے ونڈ سٹی میں درج کرلیا، ملوث پولیس اہلکار ابوبکر کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ دوسرے اہلکار کی تلاش جاری ہے۔

سنگین واقعہ کی فوری اطلاع اعلیٰ افسران کو نہ دینے پر چوکی انچارج کو بھی معطل کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعہ کی تمام کارروائی کی نگرانی ڈی آئی جی آپریشنز خود کر رہے ہیں۔

Related Posts