اسلام آباد ہائی کورٹ نے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس پر “ایڈووکیٹ” لکھوانا غیر قانونی قرار دیدیا ہے، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے یہ اعلان وکلاء کی ایک تقریب میں اسناد تقسیم کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے زور دیا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں اور وکلاء کو بھی دیگر شہریوں کی طرح قانونی ضوابط پر عمل کرنا ہوگا۔ نمبر پلیٹ پر “ایڈووکیٹ” لکھوانے سے خصوصی استحقاق کا غلط تاثر پیدا ہوتا ہے، جو قانون کے مطابق جائز نہیں۔
جسٹس طارق جہانگیری نے وکلاء کو یاد دلایا کہ قوانین سب کے لیے یکساں ہیں۔ انہوں نے وکلاء کو ہدایت کی کہ وہ اپنی گاڑیوں سے ایسے نشانات ہٹا دیں اور اپنے پیشے کو ذاتی فوائد کے لیے استعمال کرنے سے گریز کریں۔
عدالت نے واضح کر دیا ہے کہ اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا سکتی ہے۔ وکلاء کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سرکاری طور پر جاری کردہ معیاری نمبر پلیٹس استعمال کریں اور دیگر ڈرائیوروں کی طرح ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








