سوشل میڈیا کی مقبول ترین شخصیات خود ساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان کو حال ہی میں اپنے وائرل گانے بدو بدی پر پرجوش انداز میں لب ہلاتے اور رقص کرتے دیکھا گیا ۔
حیران کن طور پر ان کے ساتھ پاکستان کی معروف اداکارہ میرا بھی موجود تھیں۔ یہ منفرد اور غیر متوقع جوڑی دیکھ کر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصروں کی بھرمار ہوگئی۔
چاہت فتح علی خان کا گانا بدو بدی سوشل میڈیا پر زبردست مقبولیت حاصل کر چکا ہے، جسے کئی مشہور شخصیات نے بھی پرفارم کیا، جن میں معروف گلوکار ابرار الحق بھی شامل ہیں۔
اس گانے کا جادو سرحد پار بھی پہنچ چکا ہے، جہاں بھارتی گلوکار گرو رندھاوا، بی پراک، دلجیت دوسانجھ سمیت کئی دیگر فنکاروں نے بھی اس پر اپنی ویڈیوز بنائی ہیں۔
حال ہی میں ایک مزیدار ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، جس میں چاہت اپنے گانے بدو بدی پر میرا کے ساتھ اسٹیج پر جوش و خروش سے پرفارم کرتے نظر آ رہے ہیں۔
ویڈیو میں میرا ایک دلکش میرون لباس، میچنگ لپ اسٹک اور لمبے بالوں کے ساتھ نہایت شاندار نظر آئیں، جبکہ چاہت بھورے رنگ کی شلوار قمیض اور گہرے رنگ کی ویسٹ کوٹ میں نظر آئے۔

دلچسپ بات یہ رہی کہ اس غیر متوقع جوڑی نے مداحوں کو اتنا محظوظ کیا کہ کمنٹس سیکشن میں دلچسپ تبصرے دیکھنے کو ملے۔
ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا: “یہ دونوں ایک دوسرے کے لیے ہی بنے ہیں!”دوسرے نے کہا: “یہ واقعی جنت میں بنائی گئی جوڑی ہے۔”ایک اور صارف نے دلچسپ تبصرہ کیا: “سول میٹس!”
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








