اسلام آباد اور راولپنڈی میں یہ سڑکیں تین دن تک بند رہیں گی

تازہ ترین

تازہ ترین

These roads will remain closed in Islamabad-Rawalpindi for three days

اسلام آباد اور راولپنڈی کی ٹریفک پولیس نے راولپنڈی اسٹیڈیم میں ہونے والے چیمپئنز ٹرافی میچ کے لیے آج کا ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔

اس دوران 367 سے زائد ٹریفک پولیس اہلکار جن میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پیز)، انسپکٹرز اور وارڈنز شامل ہیں، مختلف شاہراہوں پر تعینات ہوں گے۔

کرکٹ ٹیموں کی نقل و حرکت کے دوران متبادل راستوں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے اضافی افسران کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔

یہ سڑکیں 24، 25 اور 27 فروری کو بند رہیں گی،مری روڈ کو فیض آباد سے ڈبل روڈ تک ٹیموں کی آمد و روانگی کے دوران مکمل طور پر بند رکھا جائے گا۔اسلام آباد سے راولپنڈی جانے والی ٹریفک کو فیض آباد سے ایکسپریس وے کی طرف موڑ دیا جائے گا۔

راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والے مسافر سکستھ روڈ کے ذریعے سید پور روڈ سے گزر کر اسلام آباد میں داخل ہو سکیں گے۔ غوثیہ چوک سے آنے والی ٹریفک کو فاروق اعظم روڈ کے راستے کری روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔

اسٹیڈیم روڈ کو نائن ایونیو چوک سے ڈبل روڈ موڑ تک میچ کے دوران مکمل طور پر بند رکھا جائے گا۔نائن ایونیو کے ذریعے اسلام آباد سے آنے والی ٹریفک کو راولپنڈی میں داخلے کے لیے ایکسپریس وے کی طرف بھیج دیا جائے گا۔

مری روڈ کے راستے ڈبل روڈ سے نائن ایونیو جانے والی ٹریفک کو اسلام آباد پہنچنے کے لیے فیض آباد سے گزرنا ہوگا۔شہریوں کو متبادل راستوں کا استعمال کرنے اور ٹریفک پولیس کی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

Related Posts