چیمپیئنز ٹرافی: افغانستان کا انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

Afghanistan win toss, opt to bat first against England in CT 2025 clash

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے اہم ترین مقابلے میں افغانستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ تین تین پوائنٹس کے ساتھ گروپ بی سے سیمی فائنل میں آگے بڑھنے کے لیے فیورٹ ہیں۔

ون ڈے فارمیٹ میں انگلینڈ اور افغانستان تین بار آمنے سامنے ہو چکے ہیں جس میں انگلینڈ نے دو اور افغانستان نے ایک میں فتح حاصل کی

انگلینڈ اور افغانستان کے درمیان ہارنے والا ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گا تاہم اگر بارش کھیل کو روکتی ہے تو دونوں ٹیموں کے پاس سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے امکانات کم ہوں گے۔

افغانستان کی ٹیم حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، ابراہیم زدران، رحمان اللہ گرباز، صدیق اللہ اتل، رحمت شاہ، اکرام علی خیل، گلبدین نائب، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، راشد خان، ننگیال خروٹی، نور احمد، فضل الحق فاروقی، فرید ملک، نوید زدرانپر مشتمل ہوگی۔

انگلینڈکی ٹیم میں جوز بٹلر، جوفرا آرچر، گس اٹکنسن، ٹام بینٹن، ہیری بروک، ریحان احمد، بین ڈکٹ، جیمی اوورٹن، جیمی اسمتھ، لیام لیونگسٹون، عادل رشید، جو روٹ، ثاقب محمود، فل سالٹ، مارک ووڈ شامل ہونگے۔

Related Posts