کیارا ایڈوانی ماں بننے والی ہیں، دیکھئے تصویریں

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو انڈین میڈیا

بالی وڈ کی نامور اور پسندیدہ جوڑی کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

جوڑے کی جانب سے یہ خوشخبری انسٹاگرام پر جمعے کی دوپہر دی گئی، انسٹاگرام پر شیئر کردہ پوسٹ میں دونوں نے اپنے ہاتھ میں بچے کے موزے پکڑے ہوئے تصویر شیئر کی۔

کیپشن میں اداکار جوڑی نے لکھا ‘ہماری زندگیوں کے سب سے بہترین تحفہ جلد ہمارے پاس آنے والا ہے’۔

کیارا ایڈوانی کی جانب سے شیئر کی گئی اس پوسٹ پر معروف اداکاروں نے بھی کمنٹ کیا اور جوڑی سمیت آنے والے ننھے مہمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کی شادی 7 فروری 2023 میں ہوئی تھی۔

Related Posts