ان ڈرائیوکی جانب سے پاکستان بھر میں پسماندہ بچوں کیلئے کھیل کے میدانوں کی تعمیر کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

This Ramadan, inDrive Pledges to Build Playgrounds for Underprivileged Children Across Pakistan

کراچی: نقل و حمل اور شہری خدمات کے شعبے سے تعلق رکھنے والے عالمی پلیٹ فارم ان ڈرائیو نے اس رمضان المبار ک میں اپنی “رائیڈ ٹو ڈونیڈمہم کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔

اس مہم کے تحت کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے محروم بچوں کیلئے کھیل کے میدان تعمیر کیئے جائیں گے۔

ان پسماندہ کمیونٹیز میں براہ ِ راست سرمایہ کاری کے ذریعے ان ڈرائیو اس بات کو یقنی بنارہی ہے کہ ایسے بچوں کو محفوظ اور متحرک سہولیات میسر ہوں جہاں وہ کھیل کود کے ذریعے بہتر نشو ونما پاسکیں۔

اس اقدام کے پہلے مرحلے میں، ان ڈرائیو کراچی میں واقع سید اصغر اشفاق گرلز اینڈ بوائز پرائمری اسکول، ساران ایجوکیشنل ٹرسٹ اور جی بی ایس ایس کارا بھائی کریم جی اسکول میں کھیلوں کے جدید میدان بنائے گی۔

یہ سہولیات ہزاروں بچوں کو کھیلوں اور جسمانی سرگرمیوں کیلئے مخصوص مقامات فراہم کریں گی جس کے ذریعے بچوں کی ٹیم ورک، نظم وضبط اور خود اعتمادی جیسی اہم اسکلز میں اضافہ ہوگا۔

رمضان المبارک جیسے سخاوت اور غوروفکرکا مہینہ ایسے اقدامات کیلئے بہترین مواقع فراہم کرتا ہے۔ ان ڈرائیو کی یہ سرمایہ کاری اس کے سماجی ذمہ داری کے عزم کو اجاگر کرتی ہے اور یہ ثابت کرتی ہے کہ نقل و حرکت صرف ٹرانسپورٹیشن تک محدود نہیں بلکہ معاشرتی ترقی اور ایک بہتر مستقبل کی تشکیل میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

This Ramadan, inDrive Pledges to Build Playgrounds for Underprivileged Children Across Pakistan

اس سنگِ میل کو مزید خاص بنانے کیلئے ان ڈرائیو اپریل 2025 کے پہلے ہفتے میں کراچی میں تعمیر کیئے جانے والے اپنی پہلی اسپورٹس فیسلٹی کا باضابطہ افتتاح کرے گی۔جو اس بڑے مشن کی شروعات ہوگی جس کا مقصد پاکستان بھر کے تعلیمی اداروں کو بہتر بنانا ہے۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان ڈرائیو کے مارکیٹنگ منیجر حسن زمان نے کہاکہ رمضان نیکی،سخاوت اورمثبت تبدیلی کا مہینہ ہے۔ رائیڈ ٹو ڈونیٹ کے ذریعے ہم صرف سفری سہولیات فراہم کرنے تک محدود نہیں بلکہ ہم ایک بہتر مستقبل کی تعمیر میں بھی اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔جہاں ہر بچہ کھیلنے، ترقی کرنے اور اپنی مکمل صلاحیتوں کواجاگر کرنے کا موقع پاسکے۔

واضح رہے کہ یہ اقدام ان ڈرائیو کی عالمی سطح پر سماجی اثرات کو اپنی خدمات کا حصہ بنانے کے وژن کا ایک اہم جزو ہے۔ ان ڈرائیو 48ممالک کے 888سے زائد شہروں میں اپنی موجودگی کے ساتھ ایسے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے جو سوچ سے آگے بڑھ کرحقیقی تبدیلی لانے کی طاقت رکھتے ہیں۔

Related Posts