لاہور بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات شروع

تازہ ترین

تازہ ترین

Punjab Extends Admission Date for Matric Annual Exams 2026
ONLINE

لاہور بورڈ کے تحت سالانہ میٹرک امتحانات منگل کے روز شروع ہو گئے جن میں 2 لاکھ 60 ہزار سے زائد طلبہ شریک ہو رہے ہیں۔

امتحانات کے پہلے دن کل پانچ مضامین کے پرچے دو شفٹوں میں لیے جا رہے ہیں۔ پہلی شفٹ میں عربی اور جغرافیہ کے پرچے لیے جا رہے ہیں جبکہ دوسری شفٹ میں آرٹ، ووڈ ورکنگ اور تاریخ کے امتحانات ہوں گے۔

دسویں جماعت کے امتحانات میں مجموعی طور پر 5 لاکھ 68 ہزار طلبہ شرکت کریں گے جن میں 2 لاکھ 31 ہزار نجی امیدوار شامل ہیں جبکہ 3 لاکھ 38 ہزار ریگولر طلبہ امتحان دے رہے ہیں۔

لاہور میں میٹرک امتحانات کے لیے 948 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں اور تمام مراکز پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے تاکہ غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی رہے۔

Related Posts