کریڈٹ ریٹنگ کی عالمی ایجنسی موڈیز نے پاکستانی بینکنگ کی آؤٹ لک مثبت قرار دے دی ہے، جس کی وجہ بینکوں کی لچکدار کارکردگی قرار دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق موڈیز کا کہنا ہے کہ بینکوں کی لچکدار مالی کاررکردگی کے باعث سامنے آنے والا مثبت منظر نامہ گزشتہ برس کے مقابلے میں بہتر کارکردگی معاشی حالات کا مظہر ہے۔
دوسری جانب بلومبرگ کا کہنا ہے کہ سال 2025 میں پاکستان کی معاشی شرحِ نمر 3 فیصد رہے گی جو گزشتہ سال 25 فیصد رہی، ملکی معیشت سست مگر بحالی کی راہ پر گامزن نظر آتی ہے۔
قبل ازیں عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے نتیجے میں پاکستان کیلئے فنڈنگ کے امکانات بہتر ہوں گے۔ نئے آئی ایم ایف پروگرام سے پاکستان کو فنانسنگ کے معتبر ذرائع میسر آئیں گے۔
موڈیز کا کہنا تھا کہ فنانسنگ پروگرام کے بعد پاکستان کو دیگر عالمی مالیاتی اداروں اور ممالک سے فنڈنگ میں آسانی ہوگی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ مشکل اصلاحات نافذ کرنے کیلئے مضبوط انتخابی مینڈیٹ کی عدم موجودگی خطرات پیدا کرسکتی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








