شہر قائد کا نیا ٹریفک پلان! کراچی کی مارکیٹوں میں رکشوں اور ٹیکسیوں کا داخلہ بند

تازہ ترین

تازہ ترین

Rickshaws, taxis banned from entering Karachi’s markets due to Eid rush
GEO NEWS

کراچی میں عیدالفطر کے موقع پر بازاروں میں رش کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے خصوصی پلان تیار کر لیا ہے اور مارکیٹوں میں رکشوں اور ٹیکسیوں کے داخلے پر پابندی عائدکردی گئی ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق تین تلوار کے علاقے میں بھیڑ کو کم کرنے کے لیے رکشوں، ٹیکسیوں اور آن لائن گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہوگی۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ تین تلوار کے علاقے میں رش کی صورت میں کلفٹن برج، ریس کورس اور چوہدری خلیق الزمان روڈ کا استعمال کریں۔

اسی طرح طارق روڈ اللہ والی چورنگی سے اتحاد سگنل تک رکشوں اور ٹیکسیوں کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

صدر، فوارہ چوک سے جی پی او اور سنگر چوک سے زیب النساء اسٹریٹ تک بھی رکشوں اور ٹیکسیوں کے داخلے پر پابندی ہوگی جبکہ جامع کلاتھ تبت چوک سے عیدگاہ چوک تک بھی یہی پابندی عائد ہوگی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق، ملینیم ڈرگ روڈ سے آنے والی ٹریفک کو ملینیم برج سے موڑ دیا جائے گا جبکہ حیدری مارکیٹ روڈ پر رکشوں اور ٹیکسیوں کے داخلے پر پابندی ہوگی۔

نارتھ کراچی سے آنے والی کمرشل ٹریفک کو فائیو اسٹار چورنگی سے شپ اونر چورنگی اور لنڈی کوتل چورنگی کی جانب موڑ دیا جائے گا جبکہ بورڈ آفس سے آنے والی ٹریفک کو کے ڈی اے چورنگی سے ضیاء الدین چورنگی اور پہاڑ گنج کی طرف بھیجا جائے گا۔

Related Posts