پاکستان میں پیر کے روز سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا جو عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے مطابق تھا جبکہ آج منگل کے روز بھی کاروبار کے آغاز میں سونے کے گزشتہ روز کے ریٹس برقرار ہیں۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ پیر کو 3لاکھ 18ہزار 600 روپے میں فروخت ہواجبکہ گزشتہ کاروباری روز اس کی قیمت 3لاکھ 18ہزار روپے تھی۔
اسی طرح24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت میں 515 روپے اضافہ ہواجو 2لاکھ 72ہزار 633 روپے سے بڑھ کر 2لاکھ 73ہزار 148 روپے ہو گئی جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 472 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 2لاکھ 49ہزار 922 روپے سے بڑھ کر 2لاکھ 50ہزار 394 روپے ہو گئی۔
چاندی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور فی تولہ چاندی 3475 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 2979 روپے پر مستحکم رہی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی قیمت 3022 ڈالر سے بڑھ کر 3027 ڈالر ہو گئی جبکہ چاندی کی قیمت 33.10 ڈالر پر مستحکم رہی۔
Gold prices in Pakistan today-Tuesday March 25, 2025:
| City | Gold per Tola | Gold per 10 Grams |
| Karachi | Rs.318,600 | Rs.273,148 |
| Islamabad | Rs.318,600 | Rs.273,148 |
| Lahore | Rs.318,600 | Rs.273,148 |
| Multan | Rs.318,600 | Rs.273,148 |
| Peshawar | Rs.318,600 | Rs.273,148 |
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








