برطانوی پارلیمنٹ کا ہانیہ عامر کی شاندار فنکارانہ خدمات کے اعتراف میں اعزاز

تازہ ترین

تازہ ترین

British Parliament honors Hania Aamir with ‘Recognition Award’
FILE PHOTO

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو برطانوی پارلیمنٹ نے ان کی شاندار فنکارانہ خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا ہے،انہیں برطانوی پارلیمنٹ میں ریکگنیشن ایوارڈ دیا گیا جو پاکستان کے ثقافتی اور فنی شعبے میں ان کی نمایاں خدمات کا اعتراف ہے۔

ایوارڈ تقریب کے دوران ممبران پارلیمنٹ نے ہانیہ عامر کو مبارکباد دی اور ان کی محنت و کامیابیوں کو سراہا۔ ہانیہ عامر نے یہ ایوارڈ اپنے وطن پاکستان اور اس کے عوام کے نام کرتے ہوئے اسے اپنی ٹیم اور مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔

اس خاص دن کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جن میں ہانیہ عامر کی خوشی نمایاں نظر آ رہی ہے۔ ایک کلپ میں جب ان کی تعریف کی جا رہی تھی تو وہ ہنستے ہوئے کہتی ہیں، “میں نے کبھی اپنی اتنی زیادہ تعریف نہیں سنی!” پھر انہوں نے مزید کہا، “میری خواہش ہے کہ میں پاکستان کا نام روشن کرتی رہوں اور لوگوں کو تفریح فراہم کرتی رہوں۔”

تقریب میں مختلف بین الاقوامی شخصیات نے شرکت کی، جنہوں نے ہانیہ عامر کی فنی خدمات کو سراہتے ہوئے پاکستان کے نام کو عالمی سطح پر بلند کرنے پر ان کی تعریف کی۔

View this post on Instagram

A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)

 

مداحوں نے بھی سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر کی کامیابی کا جشن منایا اور انہیں مبارکباد دی۔ یہ ایوارڈ ان کے کیریئر میں ایک اور سنگ میل ثابت ہوا جس نے ان کی عالمی شناخت کو مزید مستحکم کیا۔

ہانیہ عامر نے شوبز میں اپنے کیریئر کا آغاز پاکستانی فلم “جانان” سے کیا جو سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ ان کے مقبول ڈراموں میں “تتلی”، “دلربا”، “عشقیہ”، “سنگِ ماہ”، “میرے ہمسفر”، “مجھے پیار ہوا تھا” اور “کبھی میں کبھی تم” شامل ہیں۔ ان میں سب سے بڑی کامیابی “کبھی میں کبھی تم” کو ملی، جس کے بعد “میرے ہمسفر” سب سے زیادہ مقبول رہا۔

گزشتہ چند برسوں میں ہانیہ عامر نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں بے پناہ شہرت حاصل کی ہے جس میں ان کے ڈرامے اور انسٹاگرام پر ان کا دلکش مواد نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ وہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی شخصیات میں شامل ہیں۔

Related Posts