صوبہ بلوچستان کے دار الحکومت کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے۔
مقامی پولیس حکام کے مطابق دھماکے سے ایک گاڑی اور موٹر سائیکل کو نقصان پہنچا، ڈبل روڈ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دی گئی ہیں۔
ٹراما سینٹر کی انتظامیہ کا بتانا ہے کہ دھماکے میں زخمی 17 افراد ٹراما سینٹر لائے گئے ہیں جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔
پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض نے دھماکے میں 3 افراد کے جاں بحق اور 21 کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جس سے اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔
علاقہ مکینوں کا بتانا ہے کہ دھماکے کی آواز دور دور علاقوں میں بھی سنی گئی جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








