عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق صدر پاکستان اور وزیر اعظم کی تجویز پر مختلف جیلوں سے 183 قیدیوں کو رہا کر دیا گیا، جبکہ مجموعی طور پر 1606 قیدیوں کی سزا میں کمی کردی گئی ہے۔
پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو خصوصی کھانے ملیں گے
دوسری جانب صوبہ پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کے لیے عید الفطر کے تینوں دن خصوصی کھانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جمعہ کے دن سے عید الفطر کے دوسرے دن تک تمام جیلوں کے قیدیوں کو عام ملاقاتوں کی اجازت بھی دی گئی ہے۔
ادھر صوبہ سندھ کے دار الحکومت کراچی سے عید اسپیشل ٹرین رات آٹھ بجے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی۔ جس میں اپنے پیاروں کے ساتھ عید الفطر منانے کے خواہش مند مسافروں کی بڑی تعداد سوار ہوگی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








