حکومت کی جانب سے ملک بھر میں غیر قانونی مقیم افغانوں کے انخلا کی مہم بلا تعطل جاری ہے۔
پنجاب پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ اب تک 1336 افراد کو متعلقہ اداروں کی مدد سے ملک سے ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2772 سے زائد غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا گیا، جبکہ 2810 غیر قانونی مقیم افراد پہلے سے ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔
پنجاب میں غیر قانونی مقیم غیر ملکی شہریوں کے انخلا کا عمل جاری ہے، ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق انخلا مہم کے دوران 1336 افراد کو ڈی پورٹ کیا جاچکا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 2 ہزار 772 سے زائد غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کو ہولڈنگ سینٹرز پہنچایا گیا جبکہ 2 ہزار 810 افراد پہلے سے ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔
پنجاب بھر میں غیر قانونی تارکین کے انخلا کے لیے 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم کیے گئے ہیں، جہاں ان افراد کو متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ تمام غیر قانونی مقیم تارکین کو ہر صورت واپس بھجوانا ضروری ہے اور انخلا کے عمل کے دوران سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔
آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن کی نشاندہی کے لیے مختلف سکیورٹی ادارے، سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور انٹیلی جنس بیسڈ انفارمیشن کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ انسانی حقوق کی پاسداری کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ انخلا کا عمل شفاف اور منصفانہ ہو۔
ہیلپ لائن
حکومت نے غیرقانونی مقیم افغانوں اور سہولت کاروں کی نشاندہی کے لیے ہیلپ لائن قائم کردی، وزارت داخلہ نے 051-111-367-226 پر اطلاع دینے کی اپیل کردی۔
ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق غیرقانونی مقیم افغانوں اور سہولت کاروں کی اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








