فتنہ خوارج کیخلاف کے پی کے عوام نے بندوق اٹھالی، دو دہشت گرد جہنم واصل، دیگر بھاگ گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

خارجی دہشت گردوں نے ڈیرہ غازی خان میں گھسنے کی کوشش کی تھی، فائل فوٹو

خیبر پختونخوا کے غیور عوام نے پاک وطن کے دفاع کیلئے سینہ سپر ہوکر فتنہ الخوارج کیخلاف شدید مزاحمت کا آغاز کردیا۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے ڈی آئی خان اور ڈیرہ غازی خان کے سرحدی گاؤں میں گھسنے کی کوشش کی، تاہم مقامی افراد نے فوری ردعمل دیتے ہوئے زبردست مزاحمت کی۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ عوام نے دہشت گردوں کو گاؤں سے بھاگنے پر مجبور کر دیا، واقعے کے بعد دو قریبی دیہات کے عمائدین نے بڑے اجتماع کا انعقاد کیا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ کسی دہشت گرد کو بھی گھسنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ عوامی سطح پر یہ اتحاد دہشت گردوں کے خلاف واضح پیغام ہے۔

مزید برآں سکیورٹی فورسز، پولیس اور ویلیج ڈیفنس کمیٹی نے فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگرد جہنم واصل کر دیے، توئی کھلہ میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں کے گھروں پر حملہ کیا، اس حملے کا مقصد پولیس اہلکاروں کو اغوا کرنا تھا۔

ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کیخلاف مقامی لوگوں اور پولیس نے بھرپور مزاحمت کی، جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے۔ سکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر مارے گئے خارجی دہشت گردوں کی لاشیں قبضے میں لیں۔

Related Posts