بد بخت اولاد نے پیسوں کی لالچ میں اپنے ہی باپ کا قتل کروادیا ، متین خان نامی شخص نے کاروبار میں پیسوں کے ہیر پھیر کے باعث اپنے بیٹے دانش کو گھر سے نکال دیا تھا جس پر ملزم سخت طیش میں تھا۔
پولیس حکام کے مطابق دانش نامی شخص نے ایک سیکورٹی گارڈ سے ساز باز کرکے اپنے ہی والد کو موت کی نیند سلا دیا تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لےلیا ۔
اطلاعات کے مطابق زمان ٹاؤن کورنگی کے رہائشی سید متین خان نامی شخص نے اپنے بیٹے دانش کو کاروباری معاملات میں خرد برد کرنے کے الزام میں گھر سے نکال دیا تھا ۔
ملزم دانش کی ایک لڑکی ایمن سے ساتھ دوستی ہوگئی تھی جس کے بعد وہ والد کے کاروبار سے مسلسل پیسوں کا خرد برد کررہا تھا ۔
ملزم دانش نے گھر اور کاروبار سے الگ کرنے پر شدید غصے کا اظہار کیا اور اپنے سسرال جاکر رہنے لگا تاہم سسرال والے کی جانب سے ملزم کی والد سے صلح کروائی گئی جس کے بعد دانش دوبارہ والدین کے ساتھ رہنے لگا ۔
ملزم دانش نے گھر واپسی کے بعد نوکری کرنی شروع کیا جہاں اسکی ملاقات بنوں کے رہائشی سیکیورٹی گارڈ سیال خان سے ہوئی جس سے اس نے گھر کے معاملات پر بات چیت کی اور سیکورٹی گارڈ کو اپنے ہی والد کے قتل پر آمادہ کیا ۔
نا خلف بیٹے نے ملزم سیال خان کو 3 لاکھ روپے کے عوض اپنے ہی والد کو قتل کرنے پر آمادہ کیا جس کے بعد بنوں کے رہائشی سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے متین نامی شخص کو قتل کردیا ۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بد بخت دانش اور سیکیورٹی گارڈ سیال خان سمیت ملزم کی بیوی طوبیٰ، دوست ایمن اور اور دگر 2 ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








