امریکی سفارتخانے کے وفد نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا اور امریکی نژاد پاکستانی قیدی سے ملاقات کی۔
امریکی سفارتخانے کے وفدکو امریکی نژاد قیدی ظاہر ذاکر جعفر تک قونصلر رسائی دی گئی۔ وفد کی امریکی نژاد قیدی ظاہر ذاکر جعفر سے ملاقات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں کرائی گئی۔
خیال رہے کہ امریکی نژاد قیدی ظاہر جعفر سابق پاکستانی سفارت کار کی بیٹی نور مقدم کے قتل کیس میں عدالتی سزا کے بعد قید ہے۔
نورمقدم قتل کیس میں ظاہر جعفر کو ٹرائل کورٹ نے ایک جرم میں عمر قید اور دیگر میں سزائے موت سنائی تھی جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمرقید کو بھی سزائے موت میں تبدیل کردیا تھا۔
عدالت میں جرم ثابت ہونے پر ظاہر جعفر کو مجموعی طور پر 11 سال سزا، 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا تھا۔ ظاہر جعفر نے سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








