اسلام آباد میں جماعت اسلامی کا غزہ مارچ، شہر کو سیل کردیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Which roads in Islamabad will remain blocked from today until end of the PTI’s protest?
(فوٹو؛فائل)

اسلام آباد انتظامیہ نے شہر اجتماعات پر پابندی عائد کرکے ریڈ زون سیل، داخلی، خارجی راستوں پر خاردار تاریں اور بیریرز لگا دیے گیے۔

وفاقی دارالحکومت میں آج جماعت اسلامی کی جانب سے غزہ مارچ کا اہتمام کا اعلان کیا گیا ہے اس سلسلے میں انتظامیہ نے ریڈ زون سیل کر دیا۔

اسلام آباد کی شہری انتظامیہ نے اجتماعات پر پابندی عائد کر رکھی ہے تاہم دوسری جانب جماعت اسلامی نے آج غزہ مارچ کا کا انعقاد کیا ہے۔

جماعت اسلامی کے مارچ  کے حوالے سے پولیس نے ریڈ زون سیل، داخلی، خارجی راستوں پر خاردار تاریں اور بیریرز لگا دیے گیے۔ چیکنگ اور گشت کو بڑھا دیا گیا ۔ اضافی نفری تعینات ہے۔

جماعت اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ آج اسلام آباد میں غزہ مارچ ہر صورت ہوگا جبکہ دوسری جانب حکومت نے شرکاء سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے غزہ سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف 26 اپریل کو تاریخی ہڑتال کا اعلان بھی کیا ہے۔

Related Posts