کروڑوں کی اسکالر شپس لے کر غائب، پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ کا اسکینڈل بے نقاب

تازہ ترین

تازہ ترین

Twelve Professors Abscond After Receiving Millions in Scholarships — Punjab University Seeks FIA Action
Punjab University

پنجاب یونیورسٹی سے بیرونِ ملک اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے کروڑوں روپے کی اسکالرشپ حاصل کرنے والے 12 اساتذہ پی ایچ ڈی مکمل کرنے کے باوجود وطن واپس نہ آئے جس پر یونیورسٹی انتظامیہ نے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

یونیورسٹی کے ترجمان خرم شہزاد کے مطابق، ان اساتذہ کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو خط ارسال کیا جا رہا ہے، جبکہ ان کے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کروانے کے لیے وزارتِ داخلہ اور وزارتِ خارجہ سے بھی رجوع کیا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ان تمام اساتذہ کو ہائر ایجوکیشن کمیشن اور پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے اسکالرشپ دی گئی تھی، جس کے تحت وہ بیرونِ ملک پی ایچ ڈی مکمل کرنے کے بعد کم از کم پانچ سال تک یونیورسٹی میں تدریسی خدمات انجام دینے کے پابند تھے تاہم ان 12 اساتذہ نے اس معاہدے کی خلاف ورزی کی اور وطن واپس آ کر سروس جوائن کرنے سے انکار کر دیا۔

یونیورسٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسکالرشپ کے علاوہ ان اساتذہ کو بیرونِ ملک قیام کے دوران بنیادی تنخواہیں بھی باقاعدگی سے ادا کی جاتی رہیں مگر اس کے باوجود انہوں نے واپس آ کر اپنی ذمہ داریاں نبھانے سے گریز کیا۔ اس وجہ سے ان پر کروڑوں روپے کی رقم واجب الادا ہے، جس کی واپسی کے لیے اب قانونی کارروائی کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

ترجمان کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق اسکالرشپ حاصل کرنے کے بعد روپوش ہونے والے اساتذہ میں فرح ستار (جی آئی ایس سینٹر) شامل ہیں جن پر 70 لاکھ روپے واجب الادا ہیں جبکہ سید محسن علی (اسی مرکز سے) پر 1 کروڑ 40 لاکھ روپے کی رقم واجب الادا ہے۔

Twelve Professors Abscond After Receiving Millions in Scholarships — Punjab University Seeks FIA Action

انسٹی ٹیوٹ آف ایڈمنسٹریٹو سائنسز سے تعلق رکھنے والی کرن عائشہ پر 1 کروڑ روپے اور رابعہ عباد (ایم ایم جی) پر 90 لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔ خواجہ خرم خورشید (آئی کیو ٹی ایم) نے 84 لاکھ روپے کی رقم واپس نہیں کی جبکہ شمائلہ اسحاق (ہیلی کالج آف کامرس) پر 1 کروڑ 61 لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔

عثمان رحیم (سنٹر فار کول ٹیکنالوجی) پر 72 لاکھ، سلمان عزیز (کالج آف انجینیئرنگ) پر 90 لاکھ اور محمد نواز (جی آئی ایس) پر بھی 72 لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔ جویریہ اقبال (پی یو سی آئی ٹی) پر 60 لاکھ، سیماب آرا (ایڈمنسٹریٹو سائنسز) پر 1 کروڑ اور سامعہ محمود پر 1 کروڑ 16 لاکھ روپے کی رقم واجب الادا ہے۔

Twelve Professors Abscond After Receiving Millions in Scholarships — Punjab University Seeks FIA Action

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق ان تمام اساتذہ کو باقاعدہ طور پر ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے، اور اب قومی وسائل کے تحفظ کے لیے نہ صرف رقوم کی بازیابی کا قانونی راستہ اختیار کیا جا رہا ہے بلکہ متعلقہ سرکاری اداروں سے بھی معاونت طلب کی جا رہی ہے۔

Related Posts