بالی وڈ کی نئی فلم عبیر گلال 9 مئی کو بھارت سمیت دنیا بھر ریلیز ہونے جارہی ہے، فلم میں پاکستان اداکار فواد خان نے بھی اپنے فن کے جوہر دکھائے ہیں۔
دبئی میں فلم عبیر گلال کی میوزک لانچنگ تقریب کے موقع پر پاکستانی اداکار فواد خان نے کھل کر بھارتی اداکاروں کی تعریف کی ۔
انہوں نے کہا کہ مجھے نہ صرف خوبصورت بلکہ خوب سیرت فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا جن سے اچھی گپ شپ رہی۔
پاکستانی اسٹار فواد خان نے فلم کی ہیرون وانی کپور سے متعلق کہا کہ وہ ایک اچھی اداکارہ ہیں جن کے ساتھ اچھی انڈر اسٹیندنگ رہی۔
فواد خان کا کہنا تھا کہ فلموں میں سادگی ضروری ہے تاکہ ناظرین محظوظ ہوں اور ذہنی الجھن کا شکار نہ ہوں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھارتی اداکارہ وانی کپور نے فواد خان کو انتہائی پرکشش و خوبصورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ پیدا ہی فلموں کے لیے ہوئے ہیں۔
وانی کپور میں اپنے ایک انٹرویو میں پاکستانی اداکار فواد خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنا پسندیدہ اداکار قرار دیا۔
بھارتی اداکارہ نے کہا کہ فواد خان کے ساتھ کام کرنا ایک خوشگوار تجربہ رہا، وہ بہت پرکشش اور خوبصورت شخص ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








