معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن سے منیشات برآمدگی کیس کے مقدمے میں 30 اپریل کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔
سینٹرل جیل جوڈیشل کمپلیکس میں جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ کی عدالت میں ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کیخلاف منشیات برآمدگی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی شہزاد خواجہ کی عدالت میں پولیس نے مقدمے کا چالان جمع کرادیا۔ عدالت نے ملزم کو مقدمے کی نقول فراہم کردیں۔
واضح رہے کہ کراچی میں قتل ہونے والے عامر مصطفیٰ کیس میں ارمغان قریشی اور شیراز سے ابتدائی تفتیش کے دوران ساحر حسن سمیت چند نام سامنے آئے تھے۔
پولیس حکام کے مطابق خفیہ اطلاع پر ڈیفینس میں چھاپہ مارا گیا تو وہاں ملزم ساحر حسین کو منشیات سمیت گرفتار کای گیا تھا۔
پولیس کے مطابق اس وقت ’ساحر کے پاس ایک بیگ تھا جس میں 550 گرام کی ویڈ برآمد کی گئی جس کی مالیت 55 لاکھ ہے جو کہ امریکن ساخت ویڈ تھی۔
پولیس کی تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ منشیات فروش ملزم ساحر حسین آتھ سال کی عمر سے چرس کا نشہ کررہا تھا جبکہ 13 سال کی عمر میں اس نے ویڈ پینا شروع کی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








