نائب وزیراعظم اور وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے پانی بند کرنے کو اعلان جنگ سمجھا جائے گا ۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے سندھ طاس معاہدہ ختم کیا تو پاکستان بھی شملہ معاہدے سمیت دیگر معاہدے ختم کرنے کا حق رکھتا ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات عطا تارڑ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے بھارت کو کسی بھی ایڈونچر سے باز رہنے کا مشورہ دیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ ختم نہیں کرسکتا اگر اس نے سندھ طاس معاہدہ ختم کیا تو ہم بھی شملہ معاہدے سمیت دیگر معاہدے ختم کرنے پر غور کریں گے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ آج قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں عسکری و سول قیادت نے شرکت اور بھارت کے جارحانہ اقدامات کے جواب میں کئی فیصلے کیے گئے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بھارت نے ہمیشہ الزام تراشی کی ہے تاہم اگر ان کے پاس کوئی ثبوت ہے تو فراہم کریں۔
انہوں نے کہا کہ جو جو اقدامات بھارت نے کیے ہیں ہم نے انہیں اس سے بڑھ کر جواب دیا ہے بلکہ ہم نے ان کے لیے فضائی حدود بھی بند کردی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








