کوئٹہ میں بم دھماکہ، 4 ایف سی اہلکار شہید، 3 زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

Bajaur blast: Assistant commissioner among 4 martyred
Image: Dunya News

کوئٹہ: بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں چار ایف سی اہلکار شہید ہوگئے ہیں، جب کہ تین دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد بن اسد نے بتایا کہ دھماکا کوئٹہ کے علاقے مارگیٹ میں بی ڈی ایس کے قریب ہوا۔ دھماکے میں چار ایف سی اہلکار شہید ہوئے اور تین زخمی ہو گئے۔

سیکورٹی فورسز نے فوراً جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیر لیا، جب کہ سرچ آپریشن جاری ہے۔

اس سے پہلے 15 اپریل کو بلوچستان کے علاقے مستونگ میں پولیس ٹرک کے قریب بم دھماکے میں تین ایف سی اہلکار شہید ہوئے اور 16 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

حکومتی ترجمان شاہد رند نے کہا کہ دھماکا دشت روڈ پر اس وقت ہوا جب ایک ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی، جو موٹر سائیکل پر نصب تھا، بلاسٹ ہو گیا۔ یہ دھماکا بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکاروں کے ٹرک کے قریب ہوا تھا۔

یہ اہلکار قلات سے آ رہے تھے اور بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے احتجاج کی سیکورٹی کے لیے مامور تھے۔

اس کے علاوہ بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے بتایا کہ دھماکے میں تین کانسٹیبلری اہلکار شہید ہوئے، زخمیوں میں سے دو کی حالت نازک ہے۔

تمام زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا اور شدید زخمیوں کو علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کیا گیا۔

واقعے کے بعد حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور تفصیلی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

Related Posts