نئی دہلی: جیول تھیف کل نیٹ فلکس پر پیش کی جائے گی۔ اس فلم میں ان کے ساتھ سیف علی خان، جایدیپ اہلاوت اور نیکیتا دتہ بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔
حال ہی میں یوٹیوب چینل کھانے میں کیا ہے سے گفتگو کے دوران کنال کپور نے فلم رنگ دے بسنتی کے حوالے سے یادیں تازہ کیں۔
اس فلم میں انہوں نے “اسلم” کا کردار نبھایا تھا اور ان کے ہمراہ عامر خان، سدھارتھ، شرمن جوشی، آر مادھون، اتل کلکرنی اور سوہا علی خان بھی شامل تھے۔
کنال کپور نے بتایا کہ فلم کا آخری منظر جس میں ریڈیو پر پیغام نشر کیا جاتا ہے، ایک نہایت اہم اور جذباتی موڑ تھا۔ اصل میں یہ منظر پورے گروپ کے لیے لکھا گیا تھامگر عامر خان نے فلم کے مجموعی مفاد کو دیکھتے ہوئے یہ منظر صرف سدھارتھ کو سونپ دیا۔
کنال کے مطابق “سب کو لگا تھا کہ یہ منظر عامر خان ہی کریں گے، مگر انہوں نے کہاکہ گروپ میں سب سے ذہین، صاف گو اور پُراثر بات کرنے والا کون ہے؟ سدھارتھ۔ تو ریڈیو پر وہی بولے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عامر خان کا یہ فیصلہ خود غرضی کے بجائے فلم کی کامیابی کے لیے تھا۔ عامر نے کہا تھا، “اگر فلم کا ہر کردار متاثر کرے گا تو فلم کامیاب ہوگی، اور اگر فلم کامیاب ہوگی تو میرے لیے بھی اچھا ہوگا۔”
یاد رہے کہ رنگ دے بسنتی آج بھی عامر خان کے بہترین فلمی کارناموں میں شمار کی جاتی ہے، اور اس کا کلائمکس منظر ناظرین کے ذہنوں پر آج تک نقش ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








