فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں کاروباری مراکز بند

تازہ ترین

تازہ ترین

Traders announce nationwide shutter-down strike on July 19
ONLINE/ FILE PHOTO

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف کے لیے پاکستان بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔

جماعت اسلامی اور تاجروں کی مختلف انجمنوں کی طرف سے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کی کال پر ہفتہ کو پاکستان بھر میں ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔

کراچی، راولپنڈی، لاہور، چارسدہ اور پشاور سمیت کئی شہروں میں تقریباً تمام دکانیں اور بڑی مارکیٹیں بند ہیں، کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں۔ سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کافی کم ہے اور وکلاء نے بھی عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا ہے۔

غزہ کے عوام کی حمایت کے لیے مختلف علاقوں میں احتجاجی ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم فلسطینیوں کی جاری نسل کشی کو برداشت نہیں کر سکتی۔

دریں اثناءآل پاکستان ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے صدر اجمل بلوچ نے آج جاری کردہ ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ تاجر شام 5 بجے اسلام آباد کے آبپارہ چوک پر احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے غزہ کے بحران پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے مستعفی ہونے کا بھی مطالبہ کیا۔

Related Posts