پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل نے تاریخی معاہدوں پر دستخط کردیئے، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان کی کرپٹو کونسل یہ ایک بڑا قدم ہے جس میں وسیع مواقع اور تیز رفتار پیش رفت ہے۔
پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) اور ورلڈ لبرٹی فنانشل (ڈبلیو ایل ایف) نے باضابطہ طور پر کئی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد کرپٹو انڈسٹری میں سرمایہ کاری اور جدت کو فروغ دینا ہے۔
دستخط کی تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ، پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن سعید اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے شریک چیئرمین زیک ویٹ کوف نے شرکت کی۔
وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان کرپٹو کونسل کا قیام ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو اپنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
انہوں نے کہا، “پاکستان میں کرپٹو سیکٹر میں زبردست مواقع موجود ہیں۔ پاکستان نے مختصر عرصے میں غیر معمولی ترقی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرپٹو کونسل کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے۔ اور پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








