بھارتی افواج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج نے دشمن کی چوکیاں تباہ کردیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛اسکرین شاٹ)

بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کردی تاہم افواج پاکستان کے جوانوں دشمن فوج کو بھرپور جواب دیکر ان کی توپیں خاموش کروادی۔  

سیکورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی افواج نے 29 اور 30 اپریل کی درمیانی رات کیانی اور منڈل سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی تاہم پاک فوج کے جوانوں نے بھرپور جواب دیا۔

لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور بین الاقوامی سرحد (آئی بی) پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے جواب میں پاک فوج نے مؤثر اور فوری کارروائی کرتے ہوئے بھارتی  چوکیاں تباہ کر دیں۔

سیکورٹی ذرائع  نے بتایا کہ افواج پاکستان کے جوانوں نے مقبوضہ کشمیر میں متعدد بھارتی چوکیاں بھی تباہ کردی ہیں۔

یاد رہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے بلا جواز پاکستان پر الزامات عائد کیے جارہے ہیں جبکہ پاکستان نے واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے پیشکش کی ہے۔

Related Posts