بھارت کی ریاست کرناٹک میں شرط لگا کر شراب کی 5 بوتلیں پینے والا نوجوان ہلاک ہوگیا، پولیس نے لڑکے کے دوستوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہلاک نوجوان نے اپنے دوستوں سے شرط لگائی تھی کہ وہ ایک ساتھ شراب کی 5 بوتلیں پی سکتا ہے۔
میڈیا کے مطابق ہلاک شرابی لڑکے کے دوستوں نے اسے کہا کہ اگر وہ 5 شراب کی بوتلیں پی لے گا تو اسے 10 ہزار روپے دیں گے۔
پولیس کے مطابق 10 ہزار روپے کی لالچ میں 21 سالہ نوجوان لڑکے نے شراب پی جس کے بعد وہ شدید بیمار ہوگیا اور اسے اسپتال منتقل کیا گیا۔
اسپتال میں دوران علاج نوجوان دم توڑ گیا، ہلاک نوجوان کی شادی کو ایک سال ہوا تھا اور اس کی بیوی نے آٹھ دن پہلے ہی ایک بچے کو جنم دیا تھا۔
کرناٹک پولیس نے ہلاک نوجوان کے دوستوں سمیت 6 افراد کے خلاف پولس اسٹیشن میں کیس درج کرکے 2 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ دیگر 4 ملزمان کی ٹلاش جاری ہے۔
یاد رہے کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق تقریبا 2.6 ملین لوگ ہر سال شراب نوشی سے مرتے ہیں جو کہ عالمی اموات کا 4.7 فیصد بنتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








