سابق “را” چیف نے پہلگام حملے کو سیکیورٹی اداروں کی ناکامی قرار دے دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛فائل)

بھارتی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ (RAW) کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ دولت کا کہنا ہے کہ پاک بھارت جنگ کا کوئی امکان نہیں ہے، معاملات مذاکرات سے حل ہوجائیں گے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو ایک انٹرویو میں امیر جیت نے کہا کہ بھارت کی کوئی محدود فوجی کارروائی قابل قبول ہوسکتی ہے تاہم جنگ کی بات کرنا دراصل جوہری ہتھیاروں کی جنگ کی بات ہے۔

انہوں نے پہلگام حملے کو بھارتی سیکیورٹی اداروں کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ پاکستان کی حمایت کے بغیر ممکن نہیں تھا ۔

بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے سابق سربراہ نے دونوں ممالک براہ راست بات نہیں بھی کرنا چاہتے تو سعودی عرب، ایران یا یو اے ای  جیسے ممالک ثالثی کرسکتے ہیں۔

سابق ’را‘ چیف امرجیت سنگھ دولت نے واضح طور پر کہا کہ پہلگام میں جو کچھ بھی ہوا، وہ سیکیورٹی اداروں کی واضح ناکامی تھی، کیونکہ وہاں مناسب سکیورٹی موجود ہی نہیں تھی۔

امرجیت سنگھ نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد کشمیریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جو کہ کسی بھی طرح مناسب نہیں ہے اس سے کشمیر کی صورتحال پر منفی اثر پڑے گا۔

Related Posts