صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج امریکا کے دنیا میں سب سے بڑی اور بہترین قوم ہونے کا دعویٰ کیا جس کا کرارا جواب دیتے ہوئے ایرانی ہیکرز نے ان کی سرکاری ویب سائٹ ہیک کر لی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے فوجی سازوسامان خریدنے کے لیے 20 کھرب (2 ٹریلین) ڈالرز خرچ کیے ہیں۔ ہم سب سے بڑی اور بہترین قوم ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران نے امریکی بیس پر کوئی بھی حملہ کیا یا کسی بھی امریکی کو نقصان پہنچایا تو ہم 2 بلا جھجک ٹریلین ڈالر سے خریدے گئے خوبصورت دفاعی سازو سامان کا استعمال ان کے خلاف کرسکتے ہیں۔
The United States just spent Two Trillion Dollars on Military Equipment. We are the biggest and by far the BEST in the World! If Iran attacks an American Base, or any American, we will be sending some of that brand new beautiful equipment their way…and without hesitation!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) January 5, 2020
ٹرمپ کو جواب دیتے ہوئے ایران سے تعلق رکھنے والے ہیکرز نے امریکا کی سرکاری ویب سائٹ https://www.fdlp.gov/ کو ہیک کر لیا جس سے امریکی حکومت کے دعووں کی قلعی کھل گئی۔
ایرانی ہیکرز نے امریکہ کی حکومتی ایجنسی کی ویب سائٹ ہیک کرنے کے ساتھ ساتھ اس پر حکومتِ ایران کا پیغام، ایرانی رہنما کی تصویر اور پرچم لگا دیا۔
ہیکرز نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی تصویر کے ساتھ ساتھ تحریر کیا کہ یہ اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے امریکا کو ہمارا پیغام ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے ہمسایہ و برادر اسلامی ملک ایران نے اپنے تاریخی شہر قم کی مسجد پر سرخ جھنڈا لہرا دیا جس کے بعد امریکا ایران جنگ کے خدشات سر اٹھانے لگے۔
قم کی مسجدِ جمکران پر سرخ علم لہرانے کا مطلب ایرانی میڈیا کے مطابق یہ ہے کہ ہم امریکا سے جنگ کے لیے تیار ہیں۔نہ صرف حکومت بلکہ عوام بھی امریکا کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہو گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: قم کی مسجد پر سرخ جھنڈا لہرا دیا گیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








