اسرائیل کا مایہ ناز دفاعی نظام فیل، حوثیوں نے بن گوریان ایئرپورٹ پر میزائل برسا دیے

تازہ ترین

تازہ ترین

میزائلز نے کامیابی سے ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا، ٹائمز آف اسرائیل

اسرائیل کا دفاعی نظام ناکام ہوگیا، یمن کے حوثیوں کی جانب سے داغا گیا میزائل اسرائیل کے بن گوریان ایئر پورٹ پر جا گرا جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق میزائل گرنے کے نتیجے میں تل ابیب کے ائیر پورٹ کی ایک سڑک اور گاڑی کو نقصان پہنچا، حملے کے بعد فضائی آمد و رفت عارضی طور پر معطل کر دی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق یمنی میزائل حملے سے اسرائیلی ایئر پورٹ پر ہنگامی سائرن بج گئے، یمنی میزائل حملے سے بن گوریان ایئر پورٹ کے قریب ایک سڑک اور گاڑی کو نقصان پہنچا۔

رپورٹس کے مطابق حملے میں 8 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں، واقعے کے بعد اسرائیل نے ایئر پورٹ پر طیاروں کی آمد و رفت کو روک دیا۔

Related Posts