ثانیہ سعید نے شوہر سے طلاق کی تصدیق کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

Sania Saeed confirms divorce from husband
tribune

نامور اداکارہ ثانیہ سعید نے پہلی بار اپنی ذاتی زندگی پر کھل کر انکشاف کیا کہ وہ اپنے شوہر شاہد شفاعت سے علیحدگی اختیار کر چکی ہیں۔

سابقہ سپر ماڈل اور اب انٹرپرینیور فریحہ الطاف کے ساتھ پوڈ کاسٹ میں بات کرتے ہوئے تجربہ کار اداکار ثانیہ سعیدنے تصدیق کی کہ وہ معروف ڈرامہ رائٹروڈائریکٹر شاہد شفاعت سے رشتے میں نہیں ہیں۔

جب ان کی ذاتی زندگی اور شادی کے بارے میں پوچھا گیا تو ثانیہ سعید نے بتایا، “میں شادی شدہ تھی لیکن اب نہیں رہی۔”

میزبان کے سامنے ایک واضح انکشاف میں ثانیہ سعید نے یہ بھی بتایا کہ وہ اور ان کے سابق شوہر بچپن کے دوست تھے اور ایک ساتھ تھیٹر پرفارم کرتے ہوئے بڑے ہوئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ “وہ اس وقت میری زندگی کا پیار تھالیکن جس طرح کی محبت ہم اپنے والدین کے درمیان دیکھا کرتے تھے وہ ان دنوں بہت کم ہے۔

ثانیہ سعید نے کہا کہ میں ہمیشہ خوش قسمت رہی ہوں کہ مجھے اپنے سابق شوہر کے ساتھ کبھی بھی کسی چیز پر سمجھوتہ نہیں کرنا پڑا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ثانیہ سعید اور شاہد شفاعت کی شادی 1998 سے ہوئی تھی۔ سابق جوڑے کی کوئی اولاد نہیں ہے۔

Related Posts