بنوں میں پی سی بی چیلنج کپ کے میچ کے دوران 24 سالہ بالر علیم اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
پی سی بی حکام کے مطابق 5 مئی کو صوبہ کے پی کے کے جنوبی ضلع بنوں میں جاری پی سی بی چیلنج کپ (دو روزہ ٹورنامنٹ) میں ایک میچ کے دوران نوجوان کرکٹر علیم اچانک حرکت قلب بند ہونےکی وجہ سے گر پڑے۔
پی سی بی حکام کے مطابق نوجوان بالر کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہیں ہو سکے اور جان کی بازی ہار گئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک عبداللہ خرم نیازی نے نوجوان فاسٹ بولر علیم کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہےکہ بنوں کے رہائشی 24 سالہ بالر علیم کی تدفین کردی گئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








