بیانے کی جنگ جیتنے کیلئے ایکس (ٹوئٹر) کی سروسز بحال

تازہ ترین

تازہ ترین

X launches new messaging platform ‘Chat’
FILE PHOTO

حکومت نے گزشتہ ایک سال سے پابندی کا شکار سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) سے پابندی اٹھالی ہے، پلیٹ فارم فروری 2024 میں بند کر دیا گیا۔

پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کی سروسز ایک سال سے زائد عرصے بعد بحال کر دی گئی ہیں،جنگی صورتحال میں بیانیے کی جنگ کے لیے ایکس پرعائد پابندی ختم کی گئی ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی آئی ٹی کام کی چیئر پرسن پلوشہ خان نےکہا کہ چیئرمین پی ٹی اے نے ایکس پر پابندی کے خاتمے سے آگاہ کیا ہے، پاکستان میں ایکس کو رات کو ہی کھول دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پابندی پابندی حکومت نے ملک میں سیاسی کشیدگی اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والی غلط معلومات اور حساس مواد کو مدنظر رکھتے ہوئے پرعائد کی تھی۔

Related Posts